23 جولائی، 2022، 2:32 PM

ہم سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں، عمران خان

ہم سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، سری لنکا والے حالات زیادہ دور نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔

عمران خان نے کہا میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کی اجازت دیتے رہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

News ID 1911684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha